نکاح نامہ صرف کاغذ نہیں، یہ قانونی دستاویز ہے جو شادی کے بعد آپ کے حقوق کا ضامن بن سکتی ہے۔ پہلے شرائط پڑھیں، پھر نکاح نامے پر دستخط کریں۔ 
جنسی تشدد کے واقعات کے پیشِ نظر اسلام آباد میں خواتین نے نکاح نامے سے متعلق شعور بڑھانے کے لیے بیٹھک سجالی۔ ایف نائن پارک میں قانون سے آگہی رکھنے والی خواتین نے نوجوانوں کو نکاح نامے کی اہمیت پر بریف کیا۔
شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے لڑکی کے لیے نکاح نامہ غور سے پڑھنا کتنا ضروری ہے اور کیوں ؟