Lifestyle
معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد ٹریفک حادثے میں جاں بحق
معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد انتقال کر گئے۔
مصنف Rubab Shakeel17K بار پڑھا

معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد انتقال کر گئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق فاروق احمد کینیڈا میں ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
فاروق احمد کے انتقال کی خبر متعدد پب جی موبائل کریئیٹرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
فاروق احمد نے یوٹیوب پر 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز حاصل کر رکھے تھے۔
فاروق احمد پب جی موبائل کے آفیشل پارٹنر اور برانڈ کے کینیڈین ایمبیسیڈر بھی تھے۔
پاکستانی ٹیم ’4 تھرائیوز‘ نے پب جی موبائل گلوبل اوپن کا ٹائٹل جیت لیا


