Lifestyle
دادو: گاؤں دانو چانڈیو میں 2 برادریوں میں مسلح تصادم، 8 افراد جاں بحق
دادو کے کچے کے گاؤں دانو چانڈیو میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
مصنف رانا جاوید6K بار پڑھا

دادو کے کچے کے گاؤں دانو چانڈیو میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، دونوں برادریوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا، جبکہ راستہ نکالنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔
پشاور: 2 گروہوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی


