ایک زمانے میں بادام کو ایک معمولی غذا سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہ ایک سپر فوڈ کے طور پر اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔ جبکہ یہ بھی امکان ہے کہ انہیں ڈیمنشیا کے خلاف جنگ میں بھی استعمال کیا جا سکے۔
دہی کے اوپر ڈالنے کے لیے بہترین یا صبح کے دلیے کے ساتھ کھانے کے لیے موزوں بادام اب اپنی معمولی حیثیت سے نکل کر ایک خاص اہمیت حاصل کر چکا ہے۔ اسکے صحت سے متعلق فوائد کو دیکھا جائے تو یہ ڈیمنشیا سے لے کر آنتوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے کافی مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق بادام مختلف شکلوں میں کھائے جا سکتے ہیں اور تقریباً ہر شکل میں ان کے صحت کے فوائد یکساں ہیں۔ اگرچہ 2026 میں بادام کو سپر فوڈ کے طور پر نئی مقبولیت حاصل ہوئی ہے، لیکن یہ کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔