Lifestyle
ایران نے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا، اور کہا کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔
مصنف Adnan Tabish15K بار پڑھا

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا، اور کہا کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی دعوے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز پر پابندیاں رہیں گی۔
اس سے پہلے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ایک سو تیس ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے لے جایا گیا ہے۔



