Lifestyle
سفاتخانہ پاکستان ویانا میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کا پروقار استقبالیہ
ویانا: سفارتخانہ پاکستان ویانا کی جانب سے سفیر پاکستان کامران اختر ملک کی سربراہی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفراء، سفارتی شخصیات، آسٹرین حکا
مصنف اکرم باجوہ5K بار پڑھا

ویانا: سفارتخانہ پاکستان ویانا کی جانب سے سفیر پاکستان کامران اختر ملک کی سربراہی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفراء، سفارتی شخصیات، آسٹرین حکام، کاروباری نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان مینگو فیسٹیول کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیر میگ۔ میکسیمیلیان ہینیگ، چیف آف پروٹوکول، آسٹریا کی وفاقی وزارت برائے یورپی و بین الاقوامی امور تھے۔



