Lifestyle
برطانیہ: 1 سال میں سائیکل سواروں کے ہاتھوں ریکارڈ حادثات
برطانیہ میں سائیکل سوار افراد کے ہاتھوں 1 سال کے دوران 250 کے قریب افراد کی ہلاک یا شدید زخمی ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
مصنف ہارون مرزا14K بار پڑھا

برطانیہ میں سائیکل سوار افراد کے ہاتھوں 1 سال کے دوران 250 کے قریب افراد کی ہلاک یا شدید زخمی ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ سال مجموعی طور پر سائیکل سواروں کے ہاتھوں 234 افراد حادثے کا نشانہ بنے جن میں سے کئی جان سے ہاتھ بیٹھے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق زیبرا کراسنگ، پیلیکن کراسنگ یا ٹریفک لائٹس پر 70 پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنایا گیا، 2016ء کے بعد سے 71 فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔



