Lifestyle
کراچی: قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کا انکشاف
قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال (این آئی سی ایچ) میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کا انکشاف ہوا ہے۔
مصنف شوالہ اسلم21K بار پڑھا

قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال (این آئی سی ایچ) میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی ایگزٹس بھی بند ہیں، جبکہ متعدد فائر ایکسٹنگیوشرز خراب حالت میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں فائر ایکسٹنگیوشرز کی طویل عرصے سے ٹیسٹنگ اور مانیٹرنگ نہیں کی گئی، جبکہ مؤثر فائر سیفٹی الارم سسٹم بھی موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو فائر سیفٹی ڈرل یا تربیت بھی نہیں دی گئی۔
ایک ماہ قبل بھی پمز اسپتال میں آگ لگنے کا انکشاف، مصطفیٰ کمال لا علم


