Lifestyle
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 18 ارب ڈالر ادا کرے گی
فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے امریکا کی بیشتر ریاستوں کی جانب سے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے اور پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق صارفین کو گمراہ کرنے کے الزامات کے تصفیے کے لیے 18 ارب ڈالر تک اد
مصنف fahad28K بار پڑھا

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے امریکا کی بیشتر ریاستوں کی جانب سے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے اور پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق صارفین کو گمراہ کرنے کے الزامات کے تصفیے کے لیے 18 ارب ڈالر تک ادا کرنے اور فیس بک و انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیاں کرنے پر اتفاق کرلیا۔
معاہدے کے تحت میٹا آئندہ 10 سال تک نوعمر صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرے گی جبکہ والدین کی اجازت کے بغیر رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔



