Lifestyle
جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
جہاز کے ذریعے جرمنی پہنچنے والے ملیریا مچھر کے کاٹنے سے 1 ایئرپورٹ ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 5 زیر علاج ہیں۔
مصنف Aqib Ali29K بار پڑھا

جہاز کے ذریعے جرمنی پہنچنے والے ملیریا مچھر کے کاٹنے سے 1 ایئرپورٹ ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 5 زیر علاج ہیں۔
جرمنی میں ایئرپورٹ کی آپریٹر کمپنی فرا پورٹ نے ملازمین میں ملیریا کے پھیلاؤ کی تصدیق کی اور شبہ ظاہر کیا کہ یہ انفیکشن جولائی میں کسی خطے سے آئی پرواز میں آنے والے ملیریا مچھر کے کاٹنے سے پھیلا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ملیریا عام طور پر نایاب ہے، یہ بیماری انسان سے انسان میں براہ راست منتقل نہیں ہوتی، تاہم جرمن پبلک ہیلتھ کے حکام بیماری کے پھیلاؤ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔



