Lifestyle
ٹرمپ کا امریکا میں شرعی قانون کو ممنوع کرنے کی حمایت کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں شرعی قانون کو ممنوع کرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مصنف Aqib Ali11K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں شرعی قانون کو ممنوع کرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں شرعی قانون کو ممنوع کرنے کی حمایت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں قانون کا ایک ہی نظام ہونا چاہیے، یہاں شرعی قانون کہیں کہیں موجود ہے، جہاں یہ نظر آئے گا ختم کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ لندن اور پیرس میں بعض جگہ اسلامی قانون ایک طرح سے دوسری طرزِ زندگی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔



