Lifestyle
ٹرمپ انتظامیہ نے ٹرانس جینڈر ہونے پر سی آئی اے افسر جولیا کرلی کو برطرف کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ٹرانس جینڈر خاتون اور طویل عرصے تک سی آئی اے میں خدمات انجام دینے والی افسر جولیا کرلی کو ان کی صنفی شناخت منظر عام پر آنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے برطرف کردیا۔
مصنف Rubab Shakeel16K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ٹرانس جینڈر خاتون اور طویل عرصے تک سی آئی اے میں خدمات انجام دینے والی افسر جولیا کرلی کو ان کی صنفی شناخت منظر عام پر آنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے برطرف کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جولیا کرلی 20 سال تک سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے وابستہ رہیں اور 2013ء میں ایجنسی میں ملازمت کے دوران اپنی جنس تبدیل کرنے والی پہلی سی آئی اے افسر بنی تھیں۔
جولیا کرلی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024ء کے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد مجھے وائٹ ہاؤس میں کام جاری رکھنے کے لیے کہا گیا، حالانکہ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔
امریکا، ٹرانس جینڈرز کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور


