Lifestyle
ویمنز ایشیا کپ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ
ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہو گئی۔
مصنف سہیل عمران16K بار پڑھا

ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہو گئی۔
ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں دبئی پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی جبکہ کل پہلا تربیتی سیشن ہوگا۔
ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں روانگی سے قبل قومی ویمن ٹیم نے تربیتی کیمپ میں شرکت کی جہاں کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ٹیم نے بوائز ٹیم کے ساتھ متعدد پریکٹس میچز بھی کھیلے۔
کیمپ میں زیادہ تر میچز بوائز کیساتھ کھیل کر ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے: فاطمہ ثنا


