Lifestyle
امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں: قطر
قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے مختلف تجاویز اور طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel6K بار پڑھا

قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے مختلف تجاویز اور طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ قطری حکام روزانہ کی بنیاد پر فون پر فریقین سے رابطے میں ہیں۔
ماجد الانصاری کے مطابق قطر مذاکرات کی بحالی کے لیے ایران سے بھی براہِ راست رابطے میں ہے، جبکہ مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے مختلف خیالات اور طریقہ کار زیرِ غور ہیں۔
ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں، قطر


