Lifestyle
دی ہیگ: مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان اور جشن ولادت رسولﷺ کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام
دی ہیگ: مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے زیراہتمام دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت اور سید الانبیاء رحمت للعالمینﷺ کی ولادت کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے بانی سر پرست اعلیٰ پیر طاہر شاہ اقرار کی قی
مصنف راجہ فاروق حیدر26K بار پڑھا

دی ہیگ: مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے زیراہتمام دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت اور سید الانبیاء رحمت للعالمینﷺ کی ولادت کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے بانی سر پرست اعلیٰ پیر طاہر شاہ اقرار کی قیادت میں شاندار جشن آزادی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے وابستگان اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی اور نظامت کے فرائض تنظیم کے صدر فیصل منظور اور سیکریٹری جنرل عبدالباسط خاں نے بڑی عمدگی سے ادا کیے اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔



