صبح کے وقت ایک کپ لیموں کا رس پینا اکثر جسم سے زہریلے مواد کے اخراج یا وزن کم کرنے کا ایک آسان طریقہ سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اس کے فوائد محدود ہیں اور اگر اسے بہت زیادہ استعمال کیا جائے تو دانتوں اور نظامِ ہاضمہ پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
لیموں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے یو ایس فوڈ ڈیٹا سینٹرل کے مطابق 100 گرام لیموں میں تقریباً 53 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے، جو میٹابولزم کو سپورٹ کرتا ہے اور خلیوں کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے بہت سے لوگ لیموں کے رس کو جسم کی صفائی، وزن میں کمی اور صاف جلد کے لیے مفید سمجھتے ہیں لیکن اس حوالے سے سائنسی شواہد قائل کرنے والے نہیں ہیں۔