اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں نے نجی اسپتال سے علاج اور اہلِ خانہ سے فون پر بات کرانے کے لیے درخواستیں دائر کر دیں۔
جسٹس محمد آصف نے قیدیوں الیاس خان، اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار اسماعیل خان کے وکیل بیرسٹر اختر چھینہ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسماعیل خان ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں انٹرنل بلیڈنگ کا سامنا ہے۔