وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالا یلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبہ ہر صورت مارچ 2027ء تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران گوجرانوالہ یلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ دونوں ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کام میں تیزی لانے کے لیے 3 شفٹوں میں کام کروانے کے اقدامات کیے جائیں۔