Lifestyle
لال کڑتی قتل: حنا جاوید کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی
راولپنڈی کے علاقے لال کڑتی میں ہوئے 45 سالہ خاتون حنا جاوید کے قتل کے کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
مصنف شبیر ڈار7K بار پڑھا

راولپنڈی کے علاقے لال کڑتی میں ہوئے 45 سالہ خاتون حنا جاوید کے قتل کے کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم موت کے 12 گھنٹے بعد ڈاکٹر ماریا خالد نے کیا۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخموں کے نشانات موجود تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کی پیریکارڈیئم، یعنی دل کے گرد موجود جھلی خون سے بھری ہوئی تھی۔
راولپنڈی: حنا جاؤید قتل کیس، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور 


