Lifestyle
سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر بانئ پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
مصنف حیدرشیرازی24K بار پڑھا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر بانئ پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اُمید ہے ہمارا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایک بورڈ بنے گا جس میں بانی کی بہن بھی شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ قابلِ عمل ہے، آپ انہیں اسپتال منتقل کر سکتے ہیں۔



