امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا ہے۔
لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر جماعتِ اسلامی کا دھرنا 9 ویں روز میں داخل ہو گیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں پر کمپنیوں کو بے جا مارجن دے رہی ہے، عوام شدید پریشان ہیں اور بیوروکریسی کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔