ممبئی میں بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کے ہاتھ سے لکھے نوٹس کا مجموعہ ریکارڈ 17 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گیا۔
یہ کسی بھی بھارتی تاریخی دستاویز کے لیے نیلامی میں ادا کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
ممبئی میں قائم نیلام گھر سیفرون آرٹ کے مطابق یہ مجموعہ گاندھی کے قریبی ساتھی آنند ٹی ہنگورانی کے خاندان نے محفوظ رکھا تھا۔
مجموعے میں شامل 688 نوٹس گاندھی نے ہنگورانی کی اہلیہ ودیا کی موت کے بعد انہیں لکھے تھے، جنہیں بعدازاں اے تھاٹ فار دی ڈے کے عنوان سے کتاب کی شکل میں مرتب کیا گیا۔