Lifestyle
مجھے پتہ ہے سرکاری اسپتالوں میں لوگوں سے پیسے لیے جا رہے ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لوگوں سے پیسے لیے جا رہے ہیں، اسپتالوں کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مصنف Naila Abbas10K بار پڑھا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لوگوں سے پیسے لیے جا رہے ہیں، اسپتالوں کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی آج فعال ہو چکا ہے، پاکستان بھر سے مریض یہاں علاج کے لیے آ سکتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرح دوسری جماعتیں بھی کام کر رہی ہوتیں تو آج ملک ترقی کر رہا ہوتا، کسی بھی جماعت کا اولین مقصد عوام کی خدمت ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میجر سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل


