برطانیہ میں جلد کے کینسر کے علاج میں ایک سنگ میل اس وقت عبور ہوا جب آزمائشی طور پر تیار کی گئی ویکسین کارگر ثابت ہوئی اور مہلک جلد کے کینسر کو دوبارہ نمودار ہونے سے روک دیا۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایک بڑے کلینیکل ٹرائل میں یہ بات سامنے آئی کہ پرسنلائزڈ کینسر ویکسین نے بیماری سے بچنے کی شرح بہتر بنانے اور بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ تجرباتی ویکسین خطرناک جلد کے کینسر میلانوما کے مریضوں کو دی گئی، واضح رہے کہ جلد کا یہ خطرناک کینسر ہر سال ہزاروں افراد کی جان لے لیتا ہے۔