Lifestyle
مانچسٹر: پولیس فیڈریشن میں فراڈ کی تحقیقات، دو حاضر سروس پولیس افسران سمیت چار افراد زیر حراست
مانچسٹر: انگلینڈ اور ویلز کی پولیس فیڈریشن میں فراڈ کی تحقیقات کے دور ان دو حاضر سروس پولیس افسران سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
مصنف ہارون مرزا11K بار پڑھا

مانچسٹر: انگلینڈ اور ویلز کی پولیس فیڈریشن میں فراڈ کی تحقیقات کے دور ان دو حاضر سروس پولیس افسران سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پولیس فیڈریشن تحقیقات میں ملزمان پر دھوکہ دہی اور رشوت ستانی کے سنگین الزامات ہیں۔
حکام کی طرف سے دو مردوں اور دو خواتین کو لیدر ہیڈ اور سرے میں فیڈریشن کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان 40 سے 50 سال کی عمر کے درمیان بیان کیے گئے ہیں۔



