کراچی میں خراب فضائی معیار  سے نزلہ، کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرِ امراضِ تنفس ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر ہوا ہے، جس سے سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سانس کے انفیکشنز کے مریضوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔