Lifestyle
نارویجیئن پارلیمنٹ کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مظاہرہ
نارویجیئن پارلیمنٹ کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔
مصنف ناصر اکبر21K بار پڑھا

نارویجیئن پارلیمنٹ کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بانی کی صحت خراب ہے، کوئی میڈیکل سہولت میسر نہیں ان کو نہ فیملی نہ ہی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت ہے۔
اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف ملک اور میاں جمیل اصغر نے انجام دیے جبکہ سلطان اصغر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔
تقریب سے پاکستان تحریکِ انصاف ناروے کے صدر عمران بشیر خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں جمیل اصغر ناصر گوندل، جنرل سیکرٹری حسبان شاہ بخاری، ویمن سیکرٹری حرا علی اور دیگر نے خطاب کیا



