Lifestyle
لندن: ریفارم یوکے کی حکومت بنی تو غیرملکیوں کو بیشتر سرکاری مراعات نہیں ملیں گی: میڈیا رپورٹ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریفارم یو کے کی حکومت بنی تو غیر ملکی شہری بیشتر سرکاری مراعات سے محروم ہوں گے۔
مصنف زاہد انور مرزا13K بار پڑھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریفارم یو کے کی حکومت بنی تو غیر ملکی شہری بیشتر سرکاری مراعات سے محروم ہوں گے۔
برطانیہ کی سیاسی جماعت ریفارم یو کے نے اعلان کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں غیر ملکی شہریوں، بشمول EU Settled Status رکھنے والے یورپی یونین کے باشندوں کو یونیورسل کریڈٹ، ہاؤسنگ بینیفٹ، چائلڈ بینیفٹ، معذوری الاؤنس اور دیگر بیشتر سرکاری فلاحی مراعات سے محروم کر دیا جائے گا۔
پارٹی کے مطابق اس پالیسی سے پانچویں سال تک سالانہ 21 ارب پاؤنڈ کی بچت متوقع ہے، تاہم اس پر عمل درآمد کے لیے بریگزٹ معاہدے پر یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔



