Lifestyle
ناروے: مکہ معاہدہ امن و استحکام بحال رکھنے کیلئے ایک اہم قدم ہے، سفیر پاکستان عاصم علی
ناروے میں سفیر پاکستان عاصم علی خان کاکہنا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، یہ صرف پاکستان اور دوست ممالک کے دفاع کے لیے اور امن و استحکام کو بحال رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
مصنف ناصر اکبر27K بار پڑھا

ناروے میں سفیر پاکستان عاصم علی خان کاکہنا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، یہ صرف پاکستان اور دوست ممالک کے دفاع کے لیے اور امن و استحکام کو بحال رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب بڑے جوش و خروش سے منعقد ہوئی، سفیر پاکستان عاصم علی خان نے قومی ترانے کی دھن پر قومی سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، صدر و وزیر اعظم پاکستان سمیت نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے پیغام پڑھ کر سنائے گئے۔۔



