Lifestyle
لندن: ہائی کمشنر ٹِپو عثمان کا قائداعظم کی زندگی، وژن اور ورثے کو خراجِ تحسین
لندن میں ہائی کمشنر ٹِپو عثمان نے قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی، وژن اور ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ نمائش ’Legacy Beyond Time‘ کا افتتاح کردیا۔
مصنف محمد رجاسب مغل12K بار پڑھا

لندن میں ہائی کمشنر ٹِپو عثمان نے قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی، وژن اور ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ نمائش ’Legacy Beyond Time‘ کا افتتاح کردیا۔
یہ نمائش مونٹ روز فاؤنڈیشن اور پاکستان ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام لندن کے تاریخی نیشنل لبرل کلب میں منعقد کی گئی، جس کے قائداعظم محمد علی جناح رکن رہ چکے ہیں۔
نمائش میں قائداعظم محمد علی جناح کی آبی رنگوں (واٹر کلر) سے تیار کردہ تصاویر پیش کی گئیں، جنہیں فنکارہ امیرہ راشد نے تخلیق کیا ہے۔



