بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کو ڈینگی کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ اداکارہ چند روز قبل علیل ہوئیں، جس کے بعد ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شویتا تیواری ریئلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے 21 شرکا میں شامل ہیں، جس کا پریمیئر 13 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوا۔
93 لاکھ کے فلیٹ کے بدلے طلاق، شویتا تیواری کے سابق شوہر نے خاموشی توڑ دی