Lifestyle
بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی کے باعث اسپتال میں داخل
بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کو ڈینگی کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel22K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کو ڈینگی کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ اداکارہ چند روز قبل علیل ہوئیں، جس کے بعد ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شویتا تیواری ریئلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے 21 شرکا میں شامل ہیں، جس کا پریمیئر 13 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوا۔
93 لاکھ کے فلیٹ کے بدلے طلاق، شویتا تیواری کے سابق شوہر نے خاموشی توڑ دی


