Lifestyle
پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ماہ میں 1242 ارب روپے کا بڑا اضافہ
پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔
مصنف اشرف ملخم23K بار پڑھا

پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق صرف 3 ماہ کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 1242 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق اسی عرصے میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 3112 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد حکومت کے ملکی مجموعی قرضے 59 ہزار 441 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
مارچ 2026ء سے جون 2026ء کے دوران حکومت کے ملکی قرضوں میں 1870 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق مارچ 2026ء تک پاکستان کا مجموعی بیرونی قرض 22 ہزار 958 ارب روپے تھا جو جون 2026ء تک بڑھ کر 24 ہزار 200 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ڈالر کی عالمی قدر میں کمی: پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اضافے کا خدشہ


