Lifestyle
صرف 3 منٹ کی شدید ورزش 90 منٹ کی نارمل سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند: سائنسی تحقیق
امریکی سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گھنٹوں ہلکی ورزش کرنے کے بجائے چند منٹ کی انتہائی شدید ورزش جسم کو کہیں زیادہ طبی فوائد پہنچاتی ہے۔
مصنف Abdullah5K بار پڑھا

امریکی سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گھنٹوں ہلکی ورزش کرنے کے بجائے چند منٹ کی انتہائی شدید ورزش جسم کو کہیں زیادہ طبی فوائد پہنچاتی ہے۔
جریدے سیل رپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ایکسرسائز بائیک پر 30، 30 سیکنڈز کی شدید تیز رفتار سائیکلنگ (جس کے درمیان 4 منٹ کا وقفہ ہو) سے خون میں صحت سے متعلق 714 پروٹینز میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں۔ اس کے مقابلے میں نارمل رفتار سے سائیکلنگ سے صرف 7 پروٹینز متاثر ہوئے۔



