میر پور خاص نجی میڈیکل کالج طالبہ کی خودکشی و ہراسانی کیس میں پولیس نے حتمی چالان کےلیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ایس ایس پی سہائی عزیز نے کہا کہ جاں بحق طالبہ کے فون کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس کے حتمی چالان عدالت میں حتمی چالان کی پیش کرنے سے متعلق استدعا پر عدالت نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔