امیتابھ بچن اور پروین بابی کسی زمانے میں ایک بہت کامیاب اور مقبول جوڑی ہوا کرتے تھے۔ شائقین فلم نے دیوار اور کالا پتھر جیسی فلموں میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا۔
اگرچہ ساتھ کام کرتے ہوئے ان دونوں کے درمیان دوستی قائم ہو گئی تھی، لیکن یہ افواہیں بھی گرم تھیں کہ امیتابھ جیا بچن سے شادی شدہ ہونے کے باوجود پروین کے ساتھ تعلق میں تھے۔ اطلاعات کے مطابق بعد میں امیتابھ نے پروین سے دوری اختیار کر لی، جو پروین کو ناگوار گزری۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پروین نے اس کے بعد ایک میگزین کو بتایا کہ امیتابھ بچن ایک سپر انٹرنیشنل گینگسٹر ہے۔ وہ میری جان کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ اس کے غنڈوں نے مجھے اغوا کیا اور مجھے ایک جزیرے پر رکھا گیا جہاں انہوں نے میرا آپریشن کر کے میرے کان کے بالکل نیچے ایک ٹرانسمیٹر یا چپ لگا دی۔