محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جانے والی پیپلز ٹرین کے افتتاح کے التواء کی تصدیق کردی۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ نے بتایا کہ پیپلز ٹرین چلانے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان 32 کلو میٹر روٹ پر 7 اسٹیشنز بنادیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز ٹرین کا افتتاح ٹرین کی بوگیوں کی آمد میں تاخیر کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، ٹرین کی افتتاحی تقریب 14 اگست کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کی جانی تھی۔