Lifestyle
اُلوؤں کو ڈرانے کا انوکھا لیکن پُراسرار طریقہ
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کورل کے دو خالی پلاٹوں میں بلیوں کے پُراسرار کٹ آؤٹس (نقلی بلیاں) نصب کیے گئے۔
مصنف Abdullah12K بار پڑھا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کورل کے دو خالی پلاٹوں میں بلیوں کے پُراسرار کٹ آؤٹس (نقلی بلیاں) نصب کیے گئے۔
جنگلی حیات کے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر وہاں بسنے والے نایاب نسل کے اُلوؤں کو ڈرا کر بھگانے کے لیے کیا گیا۔
مقامی رضاکاروں کے مطابق ایک پلاٹ پر اُلو کے بل کے قریب ایسی 6 نقلی بلیاں نصب کی گئیں۔ یہ دونوں پلاٹ حال ہی میں فروخت ہوئے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ نئے مالکان نے زمین پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل مزید الّوؤں کو یہاں بسنے سے روکنے کے لیے یہ انوکھا طریقہ اپنایا۔
چونکہ بلیاں ان اُلوؤں کا سب سے زیادہ شکار کرتی ہیں، اس لیے کٹ آؤٹس کے ذریعے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔



