ایران نے پاکستان کو ’’اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ‘‘ قرار دے دیا۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک معاون ہیں۔ پاکستانی حکومت، فوج اور عوام ’’اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ‘‘ ہیں۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے، ایران پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانےکےلیے پر عزم ہے، ایران پاکستان تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت کےخواہاں ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ چند مہینوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔