Lifestyle
پاکستان میں قرضوں میں اضافے کی شرح 20 سال کی کم ترین سطح پر، زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرضوں میں اضافے کی شرح 20 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، 2025-26 میں قرضوں میں اضافہ صرف 7.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر
مصنف fahad25K بار پڑھا

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرضوں میں اضافے کی شرح 20 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، 2025-26 میں قرضوں میں اضافہ صرف 7.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ 20 سال کے دوران قرضوں میں اضافے کی اوسط شرح 16 فیصد رہی، قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 68.3 فیصد تک کم ہوگیا، مالی سال 2022-23 میں قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 75 فیصد تھا، 2019 سے 2021 کے دوران قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 86 سے 88 فیصد تک رہا۔



