گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہونے کے بعد مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات بغیر حتمی نتیجے کے ختم ہوگئے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔