Lifestyle
لندن اتھارٹیز کو 100 سال پرانی قبروں کے دوبارہ استعمال کا مشورہ
مئیر لندن کے آفس سٹی ہال کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن کی متعدد کونسلوں کے پاس مُردوں کی تدفین کے لیے جگہ تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔
مصنف سعید نیازی27K بار پڑھا

مئیر لندن کے آفس سٹی ہال کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن کی متعدد کونسلوں کے پاس مُردوں کی تدفین کے لیے جگہ تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔
جائزے کے مطابق 3 کونسلوں کیمڈن، ہیکنی اور ٹاور ہیملٹس کے پاس پہلے ہی تدفین کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی ہے، 2040 تک لندن کی 17 مقامی کونسلوں کے علاقوں میں تدفین کے لیے مزید جگہ دستیاب نہیں ہوگی۔
گریٹر لندن اتھارٹی کے حکام نے مقامی اتھارٹیز کو مشورہ دیا ہے کہ 100 سال سے زیادہ پرانی قبروں کو دوبارہ استعمال کیا جائے اور قبروں کی گہرائی میں اضافہ کیا جائے تاکہ ایک ہی جگہ پر متعدد تدفین ممکن ہو سکے۔



