Lifestyle
پیر سید جابر شاہ ہمدانی کی ن لیگ فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کی عیادت
پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی نے مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کی عیادت کی۔
مصنف رضا چوہدری28K بار پڑھا

پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی نے مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کی عیادت کی۔
اس موقع پر پوٹھو ہار کے معروف روحانی مرکز دربارِ حسینی فیض رساں بنگالی شریف، گوجر خان، ضلع راولپنڈی کے سجادہ نشین پیر جابر شاہ ہمدانی نے راجہ علی اصغر کی جلد اور فوری صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے بے پناہ محبت فرماتا ہے اور اپنے بندوں کو ہر وقت اپنی بارگاہ میں دعا کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ اپنے رب کے سامنے بندے کا جھکنا اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے۔



