وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی ملکی دفاع کےلیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتی برادری نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کا ساتھ دے کر تعمیری کردار ادا کیا۔
انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن پر وزیراعظم نے تعلیمی میدان میں اقلیتوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہر مذہب کے پیروکاروں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں، ہندو، سکھ، مسیحییوں نے پاکستان کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا۔