Lifestyle
پاکستان شوٹنگ ٹیم کے ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں 13 تمغے، 7 گولڈ میڈل بھی شامل
لندن: لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں پاکستان کی قومی شوٹنگ ٹیم نے ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 تمغے حاصل کر لیے، جن میں 7 طلائی تمغے شامل ہیں۔
مصنف مرتضیٰ علی شاہ16K بار پڑھا

لندن: لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں پاکستان کی قومی شوٹنگ ٹیم نے ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 تمغے حاصل کر لیے، جن میں 7 طلائی تمغے شامل ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ اس باوقار بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان نے دیگر ممالک کے مقابلے میں ایک نسبتاً مختصر دستے کے ساتھ شرکت کی۔
ایف کلاس برٹش اوپن 3 سے 8 اگست تک برطانیہ کے شہر بیسلی میں منعقد ہوا، جس میں 24 ممالک کے تقریباً 185 عالمی معیار کے شوٹرز نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے ممتاز ایف کلاس نشانہ باز شریک ہوئے اور مقابلہ انتہائی سخت رہا۔



