Lifestyle
اے پیک ٹیکساس کا کمیونٹی اتحاد اور ’میڈ ان پاکستان‘ فٹبال کے وقار کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد
امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی، اے پی پی اے سی ٹیکساس کے زیرِ اہتمام ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے قریب ونڈھم ہوٹل، اِرونگ میں ایک کمیونٹی اتحاد اور نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیلس کے اطراف کے چار شہروں کے می
مصنف راجہ زاہد اختر خانزادہ9K بار پڑھا

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی، اے پی پی اے سی ٹیکساس کے زیرِ اہتمام ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے قریب ونڈھم ہوٹل، اِرونگ میں ایک کمیونٹی اتحاد اور نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیلس کے اطراف کے چار شہروں کے میئرز، دو ریاستی نمائندوں، سٹی کونسل ارکان، کاؤنٹی کمشنرز، سرمایہ کاروں اور تقریباً ڈیڑھ سو مقامی معتبر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک ہونے والے میئرز میں فریسکو کے میئر مارک ہل، آرلنگٹن کے میئر جم راس، رچرڈسن کے میئر عامر عمر، اور کیرلٹن کے میئر اسٹیو بابک شامل تھے۔ اسی طرح ٹیکساس اسمبلی کے دو ریاستی نمائندوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اے پی پی اے سی ٹیکساس کے چیئرمین ندیم اختر اور ان کی ٹیم نے اس تقریب کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔



