Lifestyle
12 اگست کیلئے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
مصنف Abdullah15K بار پڑھا

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 27 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



