Lifestyle
مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ٹی وی پر بطور میزبان واپس آگئیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان واپسی کر رہی ہیں۔ انہیں مقبول کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی نئی میزبان مقرر کردیا گیا ہے۔
مصنف fahad7K بار پڑھا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان واپسی کر رہی ہیں۔ انہیں مقبول کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی نئی میزبان مقرر کردیا گیا ہے۔
59 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے نئے کردار کے حوالے سے کہا کہ وہ ایسے پروگرام کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں جو علم اور عزم کی طاقت کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ پروگرام محض ایک کوئز شو نہیں بلکہ تجسس، امنگ، امید اور خواب دیکھنے کی ہمت کا جشن ہے۔



