Lifestyle
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
مصنف fahad24K بار پڑھا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی خاندان اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ کی جانب سے پولیس میں درج شکایت کے مطابق تازہ دھمکی آمیز خط پیر کو بنگال کرکٹ کے صدر کے دفتر میں کھولا گیا۔ خط مکمل طور پر انگریزی میں تحریر تھا اور اس میں گنگولی اور ان کے خاندان کو ’’ختم‘‘ یا ’’جان سے مارنے‘‘ کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے ایسے خطوط موصول ہورہے تھے، جنہیں ابتدا میں حد سے زیادہ پرجوش مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط سمجھ کر نظر انداز کردیا گیا۔
میسی کی آمد پر بد نظمی، گنگولی کا صدر ارجنٹینا فین کلب کیخلاف 50 کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ
گنگولی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے پر مقدمہ درج کروادیا 


