Lifestyle
اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی
عالمی شہرت یافتہ بھارتی میوزک کمپوزر اور ریکارڈ پروڈیو سر اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے چنئی میں اپنے بھائی اے آر امین کے کار حادثے کے بعد ان کی خیریت کے بارے میں
مصنف Shaukat Pirzada25K بار پڑھا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی میوزک کمپوزر اور ریکارڈ پروڈیو سر اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے چنئی میں اپنے بھائی اے آر امین کے کار حادثے کے بعد ان کی خیریت کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں۔
خدیجہ رحمان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کا ان کی تشویش اور نیک تمناؤں کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ امین بالکل محفوظ اور ٹھیک ہیں۔
حادثے کی تفصیلات کے مطابق اے آر امین آج صبح چنئی میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ حادثہ تقریباً 3:30 بجے پیش آیا۔ امین اپنے ایک دوست کے ساتھ سفر کر رہے تھے جب ان کی کار ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ امین اور ان کے دوست دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
اے آر رحمان کی بیٹیاں والد کی حمایت میں سامنے آگئیں
مذہبی تعصب کے بیان پر سوال کے جواب میں اے آر رحمان نے کیا کہا؟


